سرکاری اسکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ، حجم 2 ہزار 393 ارب تک جا پہنچاسرکاری اسکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا، ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید4 لا کھ روپیکی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے ۔