لاکھوں کی تعداد میں حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے حاجیوں نے آج تاریخ کے سب سے بڑے حج کا آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔
عازمین حج کی اس ریکارڈ ساز تعداد میں 160 ممالک سے سعودی عرب پہنچے افراد شامل ہیں، چنانچہ رواں برس کا حج تاریخ کا سب سے بڑا حج قرار دیا جاسکتا ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے عہدیدار کی پیشگوئی کے مطابق اگر چیزیں منصوبے کے مطابق رہیں تو رواں برس ہم تاریخ کا سب سے بڑ ا حج دیکھیں گے، سعودی وزارت حج وعمرہ کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ رواں برس عازمین حج کی تعداد 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے تک دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ چکے تھے۔