اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
لیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جا سکتی ہیں۔
درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے، ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہیں، ہر درخواست پر سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا بھی ضروری ہے، درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فروری مارچ کے پنجاب، کے پی انتخابات کے لیے درخواست دینےوالی پارٹیاں دوبارہ درخواستیں دیں۔