لاہور: صوبہ پنجاب میں صحت کارڈ پرنجی اسپتالوں میں دل اورگائنی کا مفت علاج بند کردیا گیا ہے، اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
اس بات کا اعلان نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے ساتھ اس حوالے سے نیا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا 65 ہزار تک تنخواہ یا انکم کے حامل افراد صحت سہولت کارڈ پر نجی اسپتال سے علاج کروا سکیں گے
لیکن علاج کے لیے اب 30 فیصد رقم جیب سے ادا کرنی ہوگی۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیملی ہیڈ کے صحت سہولت کارڈ میں بیلینس صفر کردیا گیا ہے۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اسٹیٹ لائف سے نئے معاہدے کے لیے وفاق کو تجاویز ارسال کردی گئی ہیں۔