لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے دیگر شہروں کے بعد لاہور میں بھی دفعہ 144نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک 6 دن کے لیے نافذ کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کیمطابق 3 سے 8 اکتوبر تک لاہور کی حدود میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، مظاہروں، احتجاج اور ایسی دیگرتمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہیکہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے آسان ٹارگٹ ہو سکتا ہے لہذا دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔خیال رہے اس سے قبل پنجاب کے دیگر اضلاع فیصل آباد، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اورجھنگ میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے بھی 5 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہورپر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا ہے جس کے تحت دفعہ 144 کو کم از کم 3 ماہ کے لیے نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ نوآبادیاتی دور کا قانون ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔