وزیرداخلہ کا رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ، پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کر کے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا۔اس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں محسن نقوی کا کہنا تھا احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں۔