علی امین کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور حکم دیاکہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔