اسلام آباد:26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان، قومی اسمبلی ذرائع
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو طلب، کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔دوسری جانب آئینی ترمیم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔جبکہپی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کاموقف رہا ہے۔