ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری ہے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ائیر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ائیرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا۔