اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں، سابق صوبائی وزیر آصف خان منیس
چوک میتلا (کرائم رپورٹر)اے ایس بی ایف کی کاوش سے فری ائی میڈیکل کیمپ کا قیام علاقہ کے لوگوں کے لئے باعث فخر ہے فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں سابق صوبائی منسٹر آصف خان منیس کی تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے وزٹ کے دوران گفتگو تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز،تحصیل میلسی ٹبہ سلطان پور کی قد آور سیاسی شخصیت سابقہ صوبائی منسٹر محکمہ لائیو سٹاک و سپیشل ایجوکیشن پنجاب،آصف سعید احمد خان منیس نیاے ایس بی ایف کے زیر اہتمام کمیونٹی سنٹر(ڈیرہ حاجی فیاض حسین تھہیم)ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی ضلع وھاڑی میں دسویں تین روزہ اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا،جن کا استقبال حاجی فیاض حسین تھہیم کے بیٹے محمد عمرفیاض تھہیم اور ابوبکر فیاض تھہیم نے کیا…اور ڈاکٹرز،سٹاف،اور والنٹئیرز فورس سے ملاقات کی.اس موقعہ پر آصف سعید احمد خان منیس نے کیمپ میں آئے سینکڑوں لوگوں ڈاکٹرز،سٹاف والنٹئیرز فورس کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ اے ایس بی ایف ہمارے علاقہ کی شان ہے اور حاجی فیاض حسین تھہیم آج کے اس نفسا نفسی اور مہنگائی کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں،حاجی فیاض حسین تھہیم انسانیت کیلئے ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں جو اپنی استطاعت سے بھی بڑھ کر خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مستحق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں.آصف سعید احمد منیس نے مزید کہا کہ اتنے بڑے تاریخ ساز فلاحی ایونٹ اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ کا مسلسل کئی سالوں سے انعقاد حاجی فیاض حسین تھہیم کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں.میں حاجی فیاض حسین تھہیم،ان کے بیٹے عمرفیاض تھہیم،ابوبکر فیاض تھہیم اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنھوں نے اتنا بڑا فلاحی ایونٹ ناصرف آرگنائز کروایا بلکہ نظم و ضبط سے کامیابی سے ہمکنار بھی کروایا.اللہ رب العزت ہمارے پیارے بھائی حاجی فیاض حسین تھہیم کے جذبے کو ہمیشہ سلامت رکھے…