پاکستان میں واٹس ایپ اکائونٹس ہیکنگ میں اضافہ، سینیٹ میں رپورٹ جمع
پاکستان میں انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے اکائونٹس ہیک ہونے کے واقعات نے صارفین میں خدشات کو جنم دیا ہے۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک میں واٹس ایپ اکائونٹس کے ہیک ہونے کی شکایات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو رواں سال یکم جولائی سے اب تک واٹس ایپ اکائونٹس ہیکنگ کے حوالے سے 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس میں ان صارفین کی تعداد شامل نہیں ہے جن کی شکایات کا اندراج نہیں ہوا ہے۔
سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کئی اکائونٹس کو بازیافت کیا ہے جبکہ دیگر شکایات پر کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے نے زیر التوا شکایات کو باقاعدہ انکوائریوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ہیک ہونے والے واٹس ایپ اکائونٹس کی تمام تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ زیر التوا شکایات کے ریکارڈ پر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔