پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات کراچی سےحیدرآباد روانہ کیاجائےگا جسے براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائےگا۔
سی اے اے ترجمان کا بتانا ہے کہ ناکارہ 40 ٹن وزنی طیارہ تربیتی مقاصد کےلیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 طیارہ 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔