گرفتاری سے بچنے کیلئے چور نے 21 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ہیرے نگل لیے

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 21 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہیرے نگل لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیتھن لارنس گلائیڈر نامی 32 سالہ شخص نے 26 فروری کو اورلینڈو کے ایک شاپنگ مال سے 769000 ڈالر (یعنی پاکستانی 21 کروڑ اور 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت) کے ہیرے کی بالیوں کے دو جوڑے چوری کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتھن چوری کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور ایک سڑک پر اسے روک کر گرفتار کر لیا، لیکن انہیں جیتھن کے پاس سے کچھ نہ ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے کہا کہ کیا مجھے میرے پیٹ میں کچھ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا جائے ؟ جس کے بعد پولیس کی جانب سے جیتھن کا ایکسرے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے ہاضمے کی نالی میں کوئی چیز موجود ہے۔

پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چیز چرائے گئے قیمتی ہیرے ہیں جس کے بعد وہ ان ہیروں کو جیتھن  کے جسم سے قدرتی طور پر باہر آنے کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ جیتھن اس وقت پولیس کی گرفت میں ہی موجود ہے۔

مزید خبریں :

حماس رواں ہفتے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا

’ہرصورت اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

ایشیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے واٹس ایپ گروپ پر 11 کونسلرز معطل کر دیے

اسرائیلی فوج غزہ سے پسپا ہونے سے پہلے جاسوسی آلات چُھپا گئی، کئی فلسطینیوں کے ہاتھ لگ گئے

بھارت: حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی، شور مچانے پر چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیدیا

غزہ: 15 ماہ سے زائد عرصے میں اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے

امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع

شام میں کار بم دھماکا، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

اسرائیل حماس جنگ بندی، فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی، تباہ حال علاقے سے 62 لاشیں برآمد

کلکتہ ریپ کیس: عدالت نے ملزم سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنادی

چینی حکام امریکا میں ٹک ٹاک ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور کرنے لگے، رپورٹ